کورونا ویکسین کی کوئی کمی نہیں ": یاسمین راشد نے اعلان کر دیا

کورونا ویکسین کی کوئی کمی نہیں
لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا ویکسین کی قلت سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی کوئی کمی نہیں، ڈوزز موجود ہیں، ویکسین تاخیر سے پہنچے تو شور مچانا شروع کر دیا جاتا ہے۔معمولی تاخیر سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کرانے والوں کی تعداد بہت بڑھ چکی ہے، اس وقت 25 ہزار ڈوز موجود ہیں، ایکسپو سنٹر میں روزانہ 11 ہزار ڈوز لگتی ہیں، ہمارے پاس ویکسین کی کوئی کمی نہیں۔ کچھ لوگوں کا اصرار ہے باہر جانا ہے، ایسٹرازینیکا لگائی جائے، ایسے افراد کیلئے کل سے ایسٹرا زینیکا لگانی شروع کر دی جائے گی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ دوسری ڈوز لگوانے والوں کیلئے ویکسین موجود ہے، اس وقت 57 سے زائد موبائل ویکسی نیشن سنٹرز بھی فعال ہیں، ویکسین تاخیر سے پہنچے تو شور مچانا شروع کر دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ایکسپو سنٹر میں ویکسین کی عدم دستیابی خبریں سامنے آئیں تھیں،اور کہا گیاتھا کہ کورونا ویکسین ختم ہونے سے لاہور کے ایکسپو سینٹر کے باہر شہریوں کا رش ہے جس کی وجہ سے سکیورٹی گارڈز دروازے سے ہی شہریوں کو واپس بھیج رہے ہیں۔