پیٹرول 2 روپے 13 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا

پیٹرول 2 روپے 13 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا
لاہور: حکومتی دعوے چھوٹے نکلے ۔ وفاقی حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔ پیٹرول 2 روپے 13 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔

وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادی گئیں پٹرول 2 روپے 13 پیسے مہنگا کردیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل پر 2 روپے 3 پیسے بڑھائے گئے ہیں اور اس کی نئی قیمت 79 روپے 68 پیسے ہوگئی ہے۔

اس طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپیہ 79 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کے بعد 112 روپے 55 پیسے فی لیٹر کا ہوگیا جب کہ مٹی کا تیل 1 روپیہ 89 پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا اور اس کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے ہوگئی۔