پاکستانی نژاد لینا خان امریکہ میں کمشنر فیڈرل ٹریڈ کمیشن تعینات

پاکستانی نژاد لینا خان امریکہ میں کمشنر فیڈرل ٹریڈ کمیشن تعینات

واشنگٹن : امریکہ میں ایک اور پاکستانی نژاد کو اہم ذمہ داری مل گئی ۔امریکی سینیٹ نے لینا خان کو فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی ) کا کمشنر تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدرجو بائیڈن نے لینا خان کو مارچ میں فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ نامزد کردیا۔امریکی سینیٹ میں ان کی تعیناتی کی منظوری کے حق میں 69 اور مخالفت میں 28 ووٹ پڑے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی پاکستانی لینا خان ایمازون سمیت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر تنقید کرتی رہی ہیں۔ لینا کمشنر کی حیثیت سے سیلی کون ویلی میں تجارتی ضوابط پر نظررکھیں گی۔

32 سالہ لینا خان لندن میں پیداہوئی تھیں اور 11 برس کی عمر میں والدین کے ساتھ امریکا منتقل ہوگئی تھیں جب کہ انہوں نے 2017 میں ییل لا اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی۔