فارن فنڈنگ کیس ، حکومت نے پیپلزپارٹی اورن لیگ کے اکاؤنٹس تک رسائی مانگ لی

فارن فنڈنگ کیس ، حکومت نے پیپلزپارٹی اورن لیگ کے اکاؤنٹس تک رسائی مانگ لی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے پارٹی اکاؤنٹس تک رسائی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کے لئے درخواست دائرکی .الیکشن کمیشن میں فرخ حبیب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پیپلز پارٹی او ر ن لیگ کے بینک دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی جائے،اکبر ایس بابر کو بھی پی ٹی آئی دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی گئی۔ اکبر ایس بابر کیس کی طرز پر ریکارڈ کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن فنانشل ماہرین کے ہمراہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کی اجازت دے۔

دوسری جانب وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2017سے ن لیگ اورپیپلزپارٹی فارن فنڈنگ کیس چل رہاہے،دونوں جماعتوں نے الیکشن کمیشن میں ریکارڈ جمع نہیں کرایا مسلم لیگ اسامہ بن لادن سے بھی پیسے لیتی رہی ہے اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس رمضان سے قبل ہوا اسکروٹنی کمیٹی نے دونوں جماعتوں کو طلب نہیں کیا اسٹیٹمنٹ میں دونوں جماعتوں کے کئی اکاؤنٹس جعلی نکلے ،

فرخ حبیب کامزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ملیکہ بخاری پر اپوزیشن نے حملہ کیا ڈاکٹر کے مطابق خاتون رکن اسمبلی کی بائیں آنکھ کا کار نیا پر زخم آئے ہیں، ملیکہ بخاری کی آنکھ پر زخم آنے کی وجہ سے ضائع ہونے کا خدشہ ہے یہ کیسے لوگ ہیں جو قیادت سمیت ایسے حملوں اور رویوں کو پروان چڑھا رہے ہیں،خواتین کی عزت اور تقدس کا بھی انہیں کو ئی خیال نہیں مسلم لیگ ن کی جانب سے ایسے حملے نئے نہیں ہیں،ن لیگ نے سپریم کورٹ پرحملہ ،پی ٹی آئی دھرنے کو نشانہ بنایا،مریم صفدر گروپ اگر شہبازشریف کی تقریر نہیں سننا چاہتاتھا تو باہرچلاجاتا،گزشتہ رو زایوان میں ہنگامہ آرائیپر وفاقی وزیرفخرامام کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے۔