پی ایس ایل ، سرفراز احمد اور شاہین آفریدی کے درمیان تلخ کلامی

پی ایس ایل ، سرفراز احمد اور شاہین آفریدی کے درمیان تلخ کلامی
ابوظبی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے درمیان میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کے مابین گرما گرمی ہوگئی ، امپائرز اور کھلاڑیوں نے معاملہ رفع دفع کروایا۔

ابوظبی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کے 19ویں اوور کی آخری گیند پر شاہین آفریدی نے باؤنسر کروائی جو کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کے بیٹسمین سرفراز احمد کے ہیلمٹ پر لگی۔سرفراز نے بھاگ کر رن بنایا تو دوسرے اینڈ پر پہنچنے کے بعد وہ شاہین آفریدی سے کچھ کہتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔



شاہین آفریدی بھی کچھ غصے میں آگئے جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان جملوں کا تبادلہ ہوا۔اس موقع پر امپائرز اور لاہور قلندرز کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ اور کپتان سہیل اختر نے درمیان میں پڑ کر معاملہ رفع دفع کروایا۔اننگز کے اختتام پر شاہین آفریدی نے انٹرویو میں کہا کہ یہ باتیں کھیل کا حصہ ہیں، وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ اُن کو کوئی بیٹسمین جارحانہ انداز سے کھیلے۔