شاہین آفریدی ، سرفراز سے جھگڑے پر شرمندہ ، پیغام جاری کردیا

لاہور : قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے سابق کپتان سرفراز احمد سے جھگڑے پر شرمندگی کا اظہار کر دیا، جبکہ سرفراز احمد نے شاہین آفریدی کو چھوٹا بھائی قرار دے دیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ سیفی بھائی ہم سب کا فخر ہیں، وہ میرے کپتان تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔ مجھے سرفراز احمد کو عزت دیتے ہوئے خاموش ہوجانا چاہیے تھا۔ انھوں نے لکھا کہ اس دن جو کچھ ہوا وہ اس موقع کی گرما گرمی تھی۔میں نے ہمیشہ اپنے سینیئرز کی عزت کی ہے اور میں سرفراز احمد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کرتا ہوں۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے شاہین آفریدی کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سب ٹھیک ہے۔ شاہین آفریدی بھی پاکستان کے سٹار ہیں اور میرے چھوٹے بھائی ہیں ، جو کچھ بھی میدان میں ہوا اسے میدان میں ہی رہنا چاہئے۔

خیال رہے کہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے دوران شاہین آفریدی اور سرفراز احمد کے درمیان نوک جھونک جھگڑے تک پہنچ گئی۔ ایسے میں ساتھی کھلاڑیوں اور فیلڈ امپائرز نے معاملے کو رفع دفع کروایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں