24گھنٹوں میں ایل پی جی 10روپے مہنگی

24گھنٹوں میں ایل پی جی 10روپے مہنگی
لاہور: مہنگائی کی ریس میں ایل پی جی سب سے آگے، چوبیس گھنٹوں میں قیمت میں دس روپے اضافہ ہو گیا جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی قیمت 150روپے ہو گئی، گھریلو سلنڈر پیسنٹھ روپے مہنگا ہو کر سترہ سو ستتر روپے کا ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق شہر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشر بااضا فہ گزشتہ24 گھنٹوں میں ایل پی جی دوسری مرتبہ پانچ روپے فی کلوگرام مہنگی ہوگی،جس کےبعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی150روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ۔

گھریلو سلنڈر مزید60روپے مہنگا ہوکر ایک ہزار 770روپےکاہوگیا ہے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بھی 240روپے کااضافہ ہوگیا۔ گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران مجموعی طورپرگھریلوسلنڈر124اور کمرشل سلنڈر480 روپے اور ایل پی جی 10روپے تک مہنگی ہوچکی ہے اور ڈیلرز کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں مزیداضافے کاعندیہ دیا جارہا ہے۔