پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سال کا طویل ترین دن ہوگا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سال کا طویل ترین دن ہوگا
لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج رواں سال کا طویل ترین دن ہوگا جبکہ 22 جون سے دن کا دورانیہ بتدریج کم اور راتیں طویل ہونا شروع ہو جائیں گی۔

ماہرین ِ فلکیات کے مطابق 21 جون کو سال کا طویل ترین دن روشن ترین رہے گا، اس دوران گرمی کی شدت بھی بر قرار رہے گی جبکہ رات مختصر ترین ہوگی۔یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے۔

اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے، جبکہ 22 دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔