آزادی چوک سٹیشن پر میٹرو بس میں آگ لگ گئی

آزادی چوک سٹیشن پر میٹرو بس میں آگ لگ گئی
لاہور: آزادی چوک میٹرو سٹیشن کے قریب میٹرو بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔تاہم ریسکیو 1122 کے عملے نے بروقت پہنچ کر آگ پرقابوپالیا۔

ایک نیوز کے مطابق آج صبع میٹرو بس کا ڈرائیور بس لے کر شاہدرہ ڈپو جا رہا تھا جہاں سے سواریوں کو بٹھا کر گجو متے کے لئے روانہ ھونا تھا۔اچانک یادگار اسٹیشن پر بس میں آ گ لگ گئی ڈرائیورنےفوری بس روک کر چھلانگ لگا دی۔مسافروں کو بس سے فوری طور پر نکال لیاگیا تھا جس کی وجہ سے جانی اور نقصان سے محفوظ رہے ۔

ریسکیو ٹیمیوں نےموقع پر پہنچ کر آگ کو کنٹرول کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ سرکٹ شارٹ کے باعث لگی ریسکیو آپریش مکمل کر لیا گیا۔بس مکمل جل گئی۔