واٹس ایپ نے اپنے نئے فیچر کو اچانک ختم کر دیا

واٹس ایپ نے اپنے نئے فیچر کو اچانک ختم کر دیا
لاہور: واٹس ایپ نے حال ہی میں متعارف کروائے جانے والے فیچر وائس ویو فارم فیچر کو صارفین کی جانب سے شکایت کی بنا پر اینڈروئیڈ دفونز میں غیر فعال کر دیا ۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ وےبیٹا انفو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر سےصارفین کی جانب سے اس فیچر سے متعلق شکایات آر ہی تھیں، اگرچہ اس کاانٹر فیس بہترین تھا لیکن صارفین کا کہنا تھا کہ سیک بار کے ذریعے وائس میسجز کو آگے بڑھانا ممکن نہیں تھا، جب کہ ڈارک موڈ میں وائس ویو فارم کا رنگ بہت زیادہ نمایاں بھی نہیں تھا۔

اس فیچرکو ہٹانے کے بارے میں واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وائس ویو فارم فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں تھا اور شکایات سامنے آنے پر اسے ہٹا دیا گیا ہے تاہم اس فیچر میں موجود خامیوں کو دور کرکے جلد ہی اسے دوبارہ متعارف کرایا جا سکتا ہے۔