ٹک ٹاک پر ایک بار پھر پابندی عائد کر دی گئی

ٹک ٹاک پر ایک بار پھر پابندی عائد کر دی گئی
لاہور: سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے یہ فیصلہ ٹک ٹاک پر متنازعہ مواد اپ لوڈ کرنے پر سنایا۔

ایک نیوز کے مطابق پاکستان میں ایک مرتبہ پھر ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی گئی ، سندھ ہائیکورٹ نے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے ۔ عدالت نے یہ فیصلہ ٹک ٹاک پر متنازعہ مواد اپ لوڈ کرنے پر سنایا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو فوری طور پاکستان میں بند کر دیا جائے ، اس حوالے سے عدالت نے پی ٹی اے کو فوری طور عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔

اس سے قبل آج ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کےلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ٹک ٹاک ایپ جرائم کو فروغ دینے کا باعث بن رہی ہے، ٹک ٹاک پر لوگ منشیات اور اسلحہ استعمال کرتے ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ تعلیمی اداروں میں ٹک ٹاک کے استعمال سے ماحول خراب ہو رہا ہے، ٹک ٹاک پر ویوز لینے کیلئے لوگ خودکشی جیسے اقدامات کی ویڈیوز بھی بنا رہے، لہذا اس پر پابندی عائد کی جائے اور حکومت کو مواد کو سینسر کرنے کیلئے مکینزم بنانے کا حکم دیا جائے۔