واٹس ایپ کا ایک اور انتہائی شاندارفیچر ” ویو ونس ” متعارف

لاہور: سمارٹ فون کے معروف ترین میسنجر واٹس ایپ نے صارفین کے لیے انتہائی شاندار فیچر متعارف کرا دیا، جس کے ذریعے واٹس ایپ ویڈیوزاورتصاویر ایک بار دیکھنے کے بعد خود غائب ہوجائیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے اور متعارف کردہ یہ نیا فیچر “ویو ونس” کے نام سے ہے۔ نئے واٹس ایپ فیچر میں جس شخص کو تصاویر اور ویڈیوز موصول ہوں گی وہ انہیں چیٹ میں صرف ایک بار ہی دیکھ سکے گا اور اگر چیٹ بند کر کے دوبارہ کھولی گئی تو وہ ویڈیوز اور تصاویر غائب ہو چکی ہوں گی۔

ویو ونس کے فیچر کے حوالے سے گزشتہ کئی روز سے خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم اب یہ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جس میں ایسے صارف جو چاہتے ہوں کے ہماری سینڈ کی ہوئی تصویر یا ویڈیو موصول کرنے والا شخص ایک ہی بار دیکھے اور وہ ڈیلیٹ ہو جائے ان کی سہولت کے لیے یہ فیچر ہے۔

اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں فیچر کا پتہ لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ جب آپ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کریں گے تو آپ یو یہ “ویو ونس” کا آپشن دکھائی دے گا اور جب آپ اس آپشن کو منتخب کرتے ہوئے ویڈیو یا تصاویر سینڈ کریں گے تو وصول کرنے والا شخص انہیں صرف ایک بار ہی دیکھ سکے گا جس کا بھیجنے والے کو بھی نوٹیفکیشن موصول ہو گا کہ وصول کرنے والا شخص انہیں دیکھ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں