عامر خان اور کرن راؤ کا شادی کے15سال بعد علیحدگی کا اعلان

عامر خان اور کرن راؤ کا شادی کے15سال بعد علیحدگی کا اعلان
ممبئی : مایہ ناز بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ او ر بالی ووڈ پروڈیوسر کرن راؤ نے شادی کے 15 برس بعد راہیں جدا کرلیں ۔

عامر خان اور کرن راؤ نے علیحدگی کا اعلان اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا، جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ یہ شادی کا اختتام ہے لیکن اسے ایک نئے سفر کے طور پر دیکھا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ’ 15 خوبصورت برسوں میں ہم نے ایک ساتھ زندگی بھر کے تجربات ، خوشی غمی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور دوران ہمارے تعلقات میں صرف اعتماد ، احترام اور محبت کا ہی اضافہ ہوا ہے۔


علیحدگی سے متعلق مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ’اب ہم اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے جارہے ہیں لیکن اب شوہر اور بیوی کی حیثیت سے بلکہ شریک والدین اور کنبہ کے طور پر۔‘انہوں نے بتایا کہ ’علیحدگی کا فیصلہ کچھ عرصہ قبل کیا گیا تھا لیکن اب باضابطہ طور پر اعلان کیا جارہا ہے، لیکن ہم جداگانہ زندگی گزارنے کے باوجود اور ہمیں اپنی زندگیوں کو ایک فیملی کیلئے بانٹنا ہوگا۔‘

انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے بیٹے آزاد والدین ہونے کے ناطے اس کی پرورش ایک ساتھ کریں گے اور فلموں کیلئے اور فاؤنڈیشن میں بھی مشترکہ طور پر کام جاری رکھا جائے گا۔