شادی سے انکار پر لڑکے نے ماں کے سامنے لڑکی کو گولی ماردی

شادی سے انکار پر لڑکے نے ماں کے سامنے لڑکی کو گولی ماردی
فیصل آباد : شادی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کو ماں کے سامنے گولی مارکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ایک نیوز کے مطابق افسوس ناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے گلستان کالونی میں پیش آیا جہاں ایک نجی اسپتال میں لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ دوا لینے آئی تھی، لڑکی دوا لے کر اسپتال سے باہر آئی تو غلام حسین نے اسے روکا جس پرتکرار شروع ہو گئی،غصے میں آکر لڑکے نے والدہ کے سامنے ہی اس کی بیٹی کو گولی مار کر قتل کردیا۔

گولی لگنے سے لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ ملزم کو وہاں موجود گارڈ اور شہریوں نے پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے کارروائی شروع کردی۔