وائرل ویڈیوز پر ایکشن ، لڑکے لڑکی پر تشدد کرنے والا بااثر ملزم عثمان مرزا گرفتار

وائرل ویڈیوز پر ایکشن ، لڑکے لڑکی پر تشدد کرنے والا بااثر ملزم عثمان مرزا گرفتار
اسلام آباد: سوشل میڈیا پر چلنے والا ٹرینڈ کام کر گیا، اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایکشن لیتے ہوئے بااثر ملزم عثمان مرزا کو گرفتار کر لیا۔

عثمان مرزا نامی شخص نے نوجوان لڑکے اور لڑکی کوتشدد کا نشانہ بنایا، لوگوں نے روکنےکی کوشش کی تو ملزم نے نوجوان لڑکے لڑکی کو کیلئے غلیظ زبان کا استعمال کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہیں صارفین کی جانب سے سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا ، جبکہ ٹوئٹر پر #ArrestUsmanMirza ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

لڑکے لڑکی پر تشدد اور ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مرکزی ملزم عثمان مرزا کو گرفتار کر لیا تاہم اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ یہ واقعہ کب پیش آیا۔



اسلام آباد پولیس نے اس بات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ پولیس نے متاثرہ لڑکے لڑکی سے بھی تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔