سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا
ریا ض : سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا تاہم عرب ممالک میں عیدالاضحی 20 جولائی کو ہوگی۔

سعودی میڈیا کے مطابق عید الاضحی 20 جولائی ہوگی۔ سعودی عرب کی حکومت نے چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کردی ہے، اسی طرح حج کااہم رکن وقوف عرفہ 19 جولائی کو ادا کیا جائیگا۔ سعودی عرب کے علاوہ دیگر عرب ممالک جن میں متحدہ عرب امارات، عراق، لیبیا، شام، یمن اور دیگر شامل ہیں میں بھی 20 جولائی کو عید الاضحی منائی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان میں ذی الحج 1442 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو بعد نماز عصر محکمہ موسمیات یونیورسٹی روڈ کراچی میں ہوگا۔ اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔

زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بیک وقت اپنے اپنے مقامات بشمول بلڈنگ وزارت مذہبی امور، کوہسار بلاک پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہونگے۔