چینی ویکسین لگوانے والوں کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ

چینی ویکسین لگوانے والوں کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ
ریاض : سعودی عرب نے کورونا کی چینی ویکسینز سائینوفارم اور سائنویک ویکسین لگوانے والوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب ان افراد کو اپنے ملک داخلے کی اجازت دے گا جنہیں سائینوفارم اور سائنویک کی دو دو خوراکیں اور سعودی حکومت کی جانب سے منظور شدہ بوسٹر ویکسین لگ چکی ہو۔

رپورٹ کے مطابق بوسٹر ویکسین میں ( فائزر، موڈرنا، آسٹرازینکا اور جانسن اینڈ جانسن) کی ویکسین شامل ہیں۔ مسافروں کو سعودی عرب میں داخل ہونے سے 72 گھنٹے قبل ویکسینشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا۔