پیٹرول ساڑھے 11روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

پیٹرول ساڑھے 11روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان
لاہور: حکومت نے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرانے کی تیاریاں کر لی ، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے جس کے بعد اوگرا نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ۔ سمری کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے ۔

اوگرا کی سمری کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دوروپے40 پیسے،پٹرول کی قیمت میں ساڑھے گیارہ روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپیہ چالیس پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے ۔

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ آج وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔نئی قیمتوں پر عملدرآمد کل رات بارہ بجے سے ہوگا۔