تبدیلی سرکار نے عید سے قبل غریب عوام پر پیٹرول بم گرادیا

تبدیلی سرکار نے عید سے قبل غریب عوام پر پیٹرول بم گرادیا
لاہور: عید سے قبل عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا ،‏وزیرِ اعظم عمران خان نےپٹرول کی قیمت میں 5.40 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی ۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5روپے40پیسے کا اضافہ کر دیاہے ۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 27 پیسے فی لٹراضافے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹراضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹ اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کوحد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ عالمی منڈی میں گذشتہ کئی ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوگرا تجویز کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے کیے جانے والے اس فیصلے کے نتیجے میں پڑنے والا بوجھ حکومت خود برادشت کرے گی