قطر کا پاکستانیوں کیلئے آن لائن آرائیول ویزے کا اعلان

قطر کا پاکستانیوں کیلئے آن لائن آرائیول ویزے کا اعلان
دوحہ : قطر نے پاکستانیوں کے لیے آن لائن آرائیول ویزے کا اعلان کر دیا۔قطر جاتے ہی پاکستانیوں کو ائیر پورٹ پر آن آرائیول ٹوورسٹ ویزا دیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق قطری حکومت نے نئی ویزا پالیسی بھی متعارف کرا دی اور آن لائن آرائیول ویزے کے تحریری احکامات جاری کر دیے ۔ نئی پالیسی کے مطابق قطر جاتے ہی پاکستانیوں کو ائیر پورٹ پر آن آرائیول ٹوورسٹ ویزا دیا جائے گا ۔

پاکستان کے لیے 6 ماہ قابل استعمال پاسپورٹ اور ریٹرن ٹکٹ شرط ہو گی۔پاکستانیوں کو آن آرائیول وزٹ ویزے کے لیے 100 قطری ریال فیس ادا کرنا ہو گی جبکہ قطرجانے والوں کے لیے کورونا ویکسین اور بچوں کے لیے پولیو ویکسی نیشن ضروری ہو گی۔ تحریری احکامات میں کہا گیا ہے کہ قطر میں جانے کے لیے کورونا منفی رپورٹ بھی ساتھ لانی ہو گی۔