عرب امارات جانے کیلئے تصدیق شدہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ درکار نہیں: متحدہ عرب امارات

عرب امارات جانے کیلئے تصدیق شدہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ درکار نہیں: متحدہ عرب امارات
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات حکام نے وضاحت کی ہے کہ پاکستانی شہریوں کو متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے کے لیے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی فی الحال ضرورت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق عرب امارات کے سفارت خانے نے پاکستانی وزارت خارجہ کو لکھا گیا خط واپس لے لیا۔ جبکہ متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ سفارتخانے سے کوویڈ 19 کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق فی الحال متحدہ عرب امارات کے سفر کے لیےضروری نہیں۔



واضح رہے کہ اس سے قبل اماراتی سفارت خانے نے پاکستانی مسافروں کے لیے نادرا سے جاری ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی دفتر خارجہ اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے سے تصدیق کرانے کی شرط عائد کی تھی۔