الزامات لگتے رہے تو حالات بہتر نہیں ہوسکتے: ڈی جی آئی ایس آئی

الزامات لگتے رہے تو حالات بہتر نہیں ہوسکتے: ڈی جی آئی ایس آئی
تاشقند : ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ہمسایہ ملک کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے سارے مراکز افغانستان میں ہیں اور وہیں سے پاکستان میں دراندازی ہورہی ہے۔ الزامات لگتے رہے تو حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔

تاشقند میں میڈ یا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے تمام مراکز افغانستان میں ہیں، ہمارے جوانوں کو پاک افغان بارڈر پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، حقیقت میں افغانستان کی طرف سے دراندازی ہورہی ہے،پاکستان خطے میں بڑے مقصد کے لئے کام کررہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہشمند ہے، پرامن افغانستان ہی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مفاد میں ہے،افغانستان میں کسی دھڑے کی حمایت نہیں کررہے ، پاکستان نے اپنا موقف واضح طور پر پیش کیا ہے،پاکستان علاقائی سکیورٹی اور تجارت کے لئے کام کررہا ہے۔