عید کے پہلے روز ویکسی نیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عید کے چھٹیوں میں صرف ایک روز ویکسی نیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران ویکسی نیشن سے متعلق این سی او سی کے فیصلے کے تحت صرف عید کے روز ویکسی نیشن بند رہے گی۔حکام نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے دیگر دنوں میں ویکسی نیشن جاری رہے گی۔

دوسری جانب  کورونا وائرس پنجاب میں  مزید 9زندگیاں لے گیا ، جس کے بعد ویکسی نیشن کا عمل میز تیز کر دیا گیا، لاہور میں ایک دن کے دوران ریکارڈ ویکسی نیشن انسٹھ ہزار آٹھ سو بتیس شہریوں کی ویکسی نیشن ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں