عید الاضحیٰ کے تینوں دن بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد: گرمی کے ستائے عوام کے لیے بڑی خوشخبری ، عید الاضحیٰ پر محکمہ موسمیات نے مون سون کی بارشوں کی نوید سنادی ہے ۔

محکمہ موسمیات نے اتوار سے بدھ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ، مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی ، عیدا لاضحیٰ بھی 21 جولائی بروز بدھ کو منائی جائیگی ۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اتوارسے بدھ کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاوالدین ، سیالکوٹ ، ناروووال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد، شیخوپورہ ، میانیوالی ، شاہنگلا ، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان ، گلگت ، بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں