عوام کو لوٹنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کا حکم

عوام کو لوٹنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کا حکم
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدا نے کا عید الاضحی کے موقع پر اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام اورانتظامی افسران کو بس اڈووں پر جاکرخود چیکنگ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزمقررکردہ کرائے سے زائد وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرزکے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں، اوورچارجنگ کے نام پر مسافروں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ چھوٹے بڑے شہروں میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا عملہ کرایو ں کی مسلسل مانیٹرنگ کرے ، عید پر اپنے شہر جانے والے مسافروں سے مقررکردہ کرایہ سے زائدوصول کرناکسی صورت قابل قبول نہیں، اوورچارجنگ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ عید کے موقع پر دوسرے شہروں سے کام کرنے کیلئے آنے والے شہری واپس اپنے گھروں کو جاتے ہیں جب کہ لوگ عزیز رشتہ داروں سے عید ملنے کیلئے بھی ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں ، ایسے میں ٹرانسپورٹرز منہ مانگے دام مانگ کر عوام کو لوٹتے ہیں ۔