آئی جی پنجاب نے عید پر تمام فیلڈ فارمیشنز کی چھٹیاں منسوخ کر دیں

آئی جی پنجاب نے عید پر تمام فیلڈ فارمیشنز کی چھٹیاں منسوخ کر دیں
لاہور: آئی جی پنجاب نے عید الاضحیٰ پر تمام فیلڈ فارمیشنز کی چھٹیاں منسوخ کردیں ہیں ، انعام غنی نے حکم دیا کہ افسران عید کی چھٹیوں میں پٹرولنگ پلان پر بطور خاص فوکس کریں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے فیصلہ شہریوں ،مویشی منڈیوں کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کرنے کیلئےکیا گیا ۔ آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہناہے کہ عید الاضحی پر شہری اپنے آبائی علاقوں میں چلے جاتے ہیں جن کے گھروں کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے۔ فیلڈ فارمیشنز میں کام کرنے والا کوئی افسر یا اہلکار چھٹی پر نہیں جائیگا۔ افسران عید کی چھٹیوں میں پٹرولنگ پلان پر بطور خاص فوکس کریں۔ مویشی منڈیوں اور رہائشی علاقوں میں پٹرولنگ فورس کو بڑھایا جائے۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہناتھا کہ شہریوں کو سکیورٹی کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی اور ضلعی پولیس افسران عید کی چھٹیوں میں گھر جانے والے شہریوں کو شاہرات پر ہر ممکن سکیورتی فراہم کریں۔

ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک کابہاؤیقینی بنانے کیلئےتمام وسائل بروئے کار لائیں، اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے تاہم اس پابندی کا اطلاق میڈیکل لیو اور ایکس پاکستان لیو پر نہیں ہو گا۔