فیشن ماڈل لاریب مدھوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق

فیشن ماڈل لاریب مدھوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق
لاہور : پاکستانی فیشن ماڈل لاریب مدھوال عرف لارا مدھوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل لارا کے قریبی دوست کی جانب سے ان کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کی اطلاع سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

شیئر کی جانے والی پوسٹ کے مطابق ماڈل لاریب بالاکوٹ میں پیش آنے والے کار حادثے میں انتقال کرگئیں۔پوسٹ میں لارا کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست کی گئی ہے۔

دوسری جانب لارا کی موت پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت میں مبتلا ہونے کے ساتھ افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔