اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹے کی پیدائش
لاہور: پاکستانی شوبز کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار یاسر حسین نے نومولود بیٹے کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع دی گئی۔یاسر حسین نے پوسٹ میں اپنے بیٹے کا نام بھی بتایا۔ یاسر حیسن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔



یاسر کی پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے بڑے پیمانے پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی جوڑی سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہے۔ دونوں 28 دسمبر 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔