ویسٹ انڈیز میں قومی کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

ویسٹ انڈیز میں قومی کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے
بارباڈوس : ویسٹ انڈیز میں قومی کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے، قومی ٹیم آج سے ٹریننگ شروع کرے گی ۔

اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو جمعے سے ٹریننگ کی اجازت مل گئی اور ان کی روم آئسولیشن ختم ہوگئی۔ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز پہنچنے پر قومی کرکٹ اسکواڈ کی کوویڈ 19ٹیسٹنگ کی گئی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔