یکم اگست سے بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اندرون ملک ہوائی سفر پر پابندی

یکم اگست سے بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اندرون ملک ہوائی سفر پر پابندی
اسلام آباد: این سی او سی نے یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کرنے کے لئے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے آپ کو پریشانی سے بچانے کے لئے 31 جولائی تک ویکسین لگوائیں اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں، بصورت دیگر ہوائی سفر ممنوع ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل این سی او سی نے پاکستان کے تمام سیاحتی مقامات پر جانے والے30 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر بغیر ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کے سفر اور ہوٹل بکنگ پر پابندی عائد کی تھی۔