پی ایس ایل 7آئندہ برس جنوری فروری میں کرانے کا فیصلہ

پی ایس ایل 7آئندہ برس جنوری فروری میں کرانے کا فیصلہ
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں ایڈیشن آئندہ برس جنوری فروری میں کرانے کا فیصلہ ہوگیا۔پی سی بی اور فرنچائز نمائندگان میں اتفاق رائے ہو گیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان جمعہ کو ورچوئل کانفرنس ہوئی جس کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن جنوری فروری میں کروانے کا اعلان کیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین یعنی پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان ایونٹ کے حوالے سے اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

ورچوئل کانفرنس میں چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان اور سی او او سلمان نصیر نے شرکت کی، جی ایم کمرشل عمران احمد خان اور پی ایس ایل کے سینئر جنرل مینیجر آپریشنز عثمان واہلہ کے علاوہ تمام فرنچائزز کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

پی سی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان نئے کمرشل رائٹس اور اس کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی جبکہ رائٹس کے ایویلیوایشن کے فریم ورک کا بھی جائزہ لیا گیا۔