آزادکشمیر الیکشن ، نتائج تسلیم کیے ، نا کروں گی: مریم نواز

آزادکشمیر الیکشن ، نتائج تسلیم کیے ، نا کروں گی: مریم نواز
لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ، انہوں نے کہا اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا، جماعت جلد فیصلہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کاکہنا تھا کہ میں نے تو 2018کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے اور نا ہی اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔

آزاد کشمیر کے پارٹی ورکرز اور ووٹرز کو شاباش دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا، جماعت جلد فیصلہ کرے گی، نا ہی نتائج تسلیم کیے ہیں اور نا کروں گی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستوں میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی۔

پیپلزپارٹی 11 اور ن لیگ 6 نشستوں پر کامیاب رہی جبکہ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کوایک ایک نشست ملی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، خواجہ احمد فاروق ، سردار تنویر الیاس ، دیوان خان چغتائی ، چوہدری ارشد اور چوہدری۔ انور الحق نے اپنی نشستیں جیت لیں۔