کشمیریوں نےنوٹ لینے سے انکار کیا تو دھاندلی ہوگئی: فردوس عاشق اعوان

کشمیریوں نےنوٹ لینے سے انکار کیا تو دھاندلی ہوگئی: فردوس عاشق اعوان
لاہور : وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی اطلات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نوازالیکشن کےنتائج تسلیم کرےنہ کرےکس کوفرق پڑتا ہے ، مریم نواز کی توگھر میں کوئی نہیں سنتا ۔کشمیریوں نےنوٹ لینے سے انکار کیا تو دھاندلی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے انتخابات میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کومستردکردیا ہے ، اس وقت کشمیری وزیراعظم کواپنے مسیحاکے طورپردیکھتےہیں ۔ نئےپاکستان میں قانون سب کیلئے برابرہے، سیاسی بونا قداونچاکرنےکی کوشش کررہا ہے،یہ چاہتے ہیں ہمیں وہ پاکستان چاہئےجہاں ہم اقتدارمیں ہوں،جعلی راجکماری نے کشمیر میں نفرت کے بیچ بوئے ہیں ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ چاہتےہیں ظل سبحانی کےحکم پرادارےسرنگوں ہوں ،کشمیریوں نےنوٹ کوعزت دینےسےانکارکیا ، کشمیریوں نےنوٹ لینے سے انکار کیا تو دھاندلی ہوگئی۔معاون خصوصی اطلات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ حوالات کےپیچھےتصویریں بنواکرسیاسی بونا بننےکی کوشش کی گئی ، مریم نوازالیکشن کےنتائج تسلیم کرےنہ کرےکس کوفرق پڑتا ہے ، مریم نواز کی توگھر میں کوئی نہیں سنتا ۔