ٹوکیو اولمپکس ، ماحور شہزاد اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئیں

ٹوکیو اولمپکس ، ماحور شہزاد اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئیں
ٹوکیو : اولمپکس کے ویمن بیڈمنٹن مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ماحور شہزاد ویمن سنگلز میں اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئیں اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس 2020 کے مقابلے جاری ہیں پاکستان کی بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد اپنا دوسرا گروپ میچ بھی ہار گئیں اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں ،ماحور کو برطانیہ کی کرسٹی گلمور نے بیڈمنٹن کے ویمنز سنگلز میں شکست دی ۔

کرسٹی نے میچ کے آغاز سے ہی ماحور کو کھل کر کھیلنے نہ دیا اور دونوں سیٹس میں ماحور کو شکست دی ۔ ماحور شہزاد کو دوسرے گیم میں 14-21 سے شکست ہوگئی، میچ میں ماحور شہزاد کی شکست کا اسکور21-14 اور21-14 رہا۔

اس سے قبل پہلے میچ میں ماحور شہزاد کو جاپان کی یاما گوچی نےاسٹریٹ سیٹ میں شکست دی تھی، میچ میں یاما گوچی کی جیت کا اسکور 3-21 اور 8-21 رہا تھا۔