دھاندلی کا شور بند کریں اور شکست قبول کریں: فواد چودھری

دھاندلی کا شور بند کریں اور شکست قبول کریں: فواد چودھری
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپوزیشن کو مشورہ دیا ہے کہ حکومت آپ کی، پولیس بھی آپ کے ماتحت، پھر بھی دھاندلی کا الزام، ن لیگ دھاندلی کا شور بند کریں اور شکست قبول کرے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم اور الیکشن کمشنر (ن) لیگ کا، پھر دھاندلی کون کر سکتا ہے؟ جہاں اپوزیشن ہار جائے وہاں دھاندلی کا شور مچاتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو چاہیے کہ وہ آزاد کشمیر الیکشن میں اپنی شکست کو تسلیم کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی معاملات پر اپوزیشن اور حکومت کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تجاویز لائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اپوزیشن کے ساتھ معاملات بہتر طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ نیب قوانین اور انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی مزید کام کرے گیانہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کامیاب انتخابی مہم پر وزرا کو مبارکباد دیتے ہوئے آزاد کشمیر میں دو کارکنوں کی ہلاکت پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔