نور مقدم کو کیوں قتل کیا ؟ ملزم ظاہر جعفر نے وجہ بتا دی

نور مقدم کو کیوں قتل کیا ؟ ملزم ظاہر جعفر نے وجہ بتا دی
اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر نے اعتراف جرم کرلیا ۔  پولیس حکام کے مطابق ملزم ظاہر جعفر نے سی سی ٹی وی دکھائے جانے پر اعتراف جرم کیا ۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش قتل کی وجہ دھوکہ اور بےوفائی بتائی،ملزم نےبتایا کہ نور مقدم میرے ساتھ بے وفائی کررہی تھی جس کا مجھے دکھ تھا۔ جب پتہ چلا تو اُسے روکا بھی مگر وہ نہیں مانی۔ میرے لیے بے وفائی ناقابل برداشت تھی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کا 161 کا بیان ریکارڈ ہو چکا ،اور آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائےگا ،، توقع کی جا رہی ہے کہ اب ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوایا دیا جائے گا۔عدالت میں پیشی کے دوران ملزم نے صحافی کے سوال پر جواب دیا تھا کہ میں امریکی شہری ہوں ،میرے متعلق سوالات کےجوابات مریے وکیل دیں گے ۔

دوسری جانب اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سےایک ٹویٹ کی گئی ،جس میں کہا گیا کہ کسی بھی غیر ملک میں مقیم امریکی شہریوں پر وہاں کا قانون لاگو ہوتا ہے۔ ’اگر کوئی امریکی کسی اور ملک میں گرفتار ہوتا ہے تو سفارت خانہ اسے وکلا کی فہرست فراہم کرسکتا ہے اور اس کی دیکھ بھال کر سکتا ہے لیکن اس کی رہائی میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا۔