شعیب اختر نے شہر اقتدار میں سیلاب کی ویڈیو شیئر کر دی

شعیب اختر نے شہر اقتدار میں سیلاب کی ویڈیو شیئر کر دی
راولپنڈی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اسلام آباد کے سیلابی ریلے کے مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کردیے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جو کہ اسلام آباد کے سیلابی ریلے کی ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد کی پوری سڑک سیلابی ریلے کا شکار ہے جس میں گاڑیاں ڈوبی ہوئی اور بہتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

شعیب اختر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج صبح اسلام آباد میں یہ خطرناک سیلابی ریلہ آیا ہے اور یہ مناظر سیکٹر ای 11 کے ہیں۔‘ انہوں نے لکھا کہ ’میں اس مشکل گھڑی میں ہر ایک کی حفاظت کے لیے دُعا کرتا ہوں۔‘



واضح رہے کہ جڑواں شہروں میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ۔ شہر اقتدار پانی میں ڈوب گیا ، مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔ سیکٹر ای الیون اور ڈی 12 میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں۔