لاہور میں میٹرک کے امتحانات کاآغاز ہو گیا

لاہور میں میٹرک کے امتحانات کاآغاز ہو گیا
لاہور : بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیراہتمام میٹرک کے امتحانات کاآج سے آغازہوگیا، امتحانات میں تین لاکھ سے زائد امیدوار شرکت کریں گئے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت دسویں کے امتحان کے پہلے روز پانچ مضامین کے پرچے ہوں گے،دو شفٹوں میں ہونے والے ان امتحانات کی تفصیلات بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہے جبکہ آج پہلے روز مارننگ سیشن میں عربی ,بزنس سٹڈیز،کلوتھنگ اینڈ ٹیکسٹائل کاامتحان ہورہاہے۔ تاہم میٹرک کے امتحانات 9 اگست تک جاری رہیں گے۔

رواں سال میٹرک امتحان میں 3 لاکھ 8 سو بچے امتحان دیں گے۔ چیئرمین ڈاکٹر مرزا حبیب کے مطابق امتحانات کیلئے 866 مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں۔تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ ہوگی،میٹرک امتحانات ایس او پیز کی مطابق لیے جارہے ہیں۔