پی پی 38 سیالکوٹ میں بلا چل گیا ، ن لیگ کو شکست

پی پی 38 سیالکوٹ میں بلا چل گیا ، ن لیگ کو شکست
سیالکوٹ : پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں بلا چل گیا ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مسلم لیگ ن سے صوبائی نشست چھین لی۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار نے 62 ہزار657 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طارق سبحانی 56 ہزار353 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ حلقے میں ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 4 سو 22 تھی۔ 165 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پی پی 38 کی نشست مسلم لیگ ن کے خوش اختر سبحانی کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں 57 ہزار 617 ووٹ حاصل کرکے یہاں سے فتح حاصل کی تھی۔ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار سعید احمد بھلی 40 ہزار 531 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔