فیس بک کا 18سال سے کم عمر صارفین کیلئے بڑا فیصلہ

فیس بک کا 18سال سے کم عمر صارفین کیلئے بڑا فیصلہ
کیلی فورنیا: مشہور ترین سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے 18 سال سے کم عمر صارفین کواب اپنے پلیٹ فارم سے اشتہارات نہ دکھانے کا اعلان کر دیا۔ عمر کے درست تعین کیلئے دیگر معلومات کے ساتھ مصنوعی ذہانت کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک نے فیصلہ کیا ہے اشتہار چلانے والی کمپنیوں کو اجازت نہیںدی جائے گی کہ وہ 18 سال یا اس سے کم عمر صارفین کو اشتہار دکھا سکیں۔ناقدین کا کہنا ہے کہ فیس بک کی سب کو اشتہار دکھانے کی پالیسی سے بچوں کی دماغی صحت اور نشونما پر برے اثرات ہو سکتے ہیں۔کمپنی نے صارفین کے ڈیٹا کے متعلق فی الحال کوئی نیا فیصلہ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس بچوں کے متعلق خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہیں لیکن کسی پاس صارفین کی درست شناخت کے متعلق کامیاب طریقہ کار نہیں۔ایسی ویب سائٹ جو13 سال کے صارفین کیلئے نہیں ہیں وہ درست عمر کی تصدیق کرنے میں اکثر ناکام رہتی ہیں۔

اس سے قبل انسٹاگرام نے بھی بچوں کیلئے اپنی پالیسی تبدیل کی تھی۔ انسٹاگرام نے بھی16 سال سے کم عمر صارفین کو خودکار طریقے سے پرائیویٹ کر دیا ہے۔ انسٹاگرام پر18 سال سے کم عمر افراد کو میسج بھیجنے کی صورت میں آپ کو نوٹیفکیشن آئے گا۔اس سے قبل یوٹیوب نے بھی بچوں کیلئے الگ پیلٹ فارم’یوٹیوب کڈ‘ لانچ کیا تھا۔