پنجاب میں مارچ 2022میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ

پنجاب میں مارچ 2022میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ پنجاب حکومت نے مارچ 2022میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ کر لیا ۔

ایک نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کا تمام ہوم ورک مکمل کر لیا۔محکمہ بلدیات نے بلدیاتی رولز تیار کر لئے ہیں، پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن مارچ میں بلدیاتی الیکشن کرانے متفق ہیں۔

موجودہ بلدیاتی انتخابات کا دورانیہ دسمبر دو ہزار اکیس تک مکمل ہو جائے گا۔ پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کا ہوم ورک مکمل کر لیا۔محکمہ بلدیات نےبھی بلدیاتی رولز تیار کرلیے۔۔۔۔۔ الیکشن کمیشن پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کی تاریخ دے گا۔۔

موجودہ بلدیاتی اداروں کا عرصہ دسمبر 2021 میں مکمل ہوگا۔الیکشن کمیشن پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کی تاریخ دے گا،بلدیاتی الیکشن پر چار ارب روپے لاگت آئے گی۔