چین میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آگئی

چین میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آگئی
بیجنگ : چین کے شہر نانجبگ میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آگئی ، خطرناک وائرس مزید پانچ صوبوں اور دارالحکومت بیجنگ تک پھیل گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ووہاں شہر میں سامنے آنے والے وائرس کے بعد چین میں یہ دوسرا نیا کورونا وائرس ہے۔نئے کورونا وائرس سے اب تک 200 افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے سات کی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کی نئی قسم پانچ صوبوں میں سامنے آئی ہے اور یہ وبا دارالحکومت بیجنگ تک پھیل چکی ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ چین میں کورونا کا نیا وائرس بھارتی قسم ڈیلٹا وائرس سے ملتا ہے۔ یہ وائرس چین میں حال ہی میں سامنے آیا ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔


کورونا کی نئی لہر کا پہلا کیس 20 جولائی کو 90 لاکھ سے زائد آبادی والے شہر نانجنگ میں سامنے آیا ہے۔ نئے وائرس کے سامنے آنے کے پیش نظر نانجنگ ایئر پورٹ پر 11 اگست تک پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔تاہم اب تک معلوم نہیں ہوسکا کہ نئے کورونا وائرس سے متاثر ہوانے والے افراد نے ویکسین لگوائی تھی یا نہیں۔

خیال رہے کہ چین اب تک کورونا وبا پر قابو پانے میں بہت حد تک کامیاب ہوا ہے۔ چین نے کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے متعدد ممالک کے ساتھ اپنے بارڈرز بند کردیے ہیں۔