ترکی نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کےشہریوں پر نئی پابندیاں لگا دیں

ترکی نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کےشہریوں پر نئی پابندیاں لگا دیں
انقرہ: ترک حکومت نے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیشِ نظر پاکستان اور دیگر ممالک کے شہریوں کی ترکی آمد سے متعلق انتباہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی نے کورونا کیسز کی روک تھام کیلئے انتباہ جاری کیا ہے جس کے تحت پاکستان، افغانستان اور بھارت کے شہریوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔پاکستان، بھارت اور افغانستان کے باشندوں کو ترکی پہنچنے پر 7 سے 10 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا جس کے اخراجات مسافروں کو خود برداشت کرنا ہوں گے۔رجب طیب اردگان حکومت پاکستان، بھارت اور افغانستان کے شہریوں کے اخراجات نہیں اٹھائے گی۔ حکومت کے منظور شدہ ہوٹل میں قرنطینہ رہنے کیلئے 200 یوروز کا خرچ برداشت کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ معاشی طور پر مضبوط اسلامی ملک ترکی میں آتشزدگی کے بعد سے معیشت اور تجارت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، ترک عوام بیرونی امداد کا انتظار کرنے لگے۔ اسلامی تاریخ کے اہم ترین ممالک میں شامل ترکی کی جنوبی ساحلی پٹی پر گزشتہ ماہ کی آتشزدگی نے ہزاروں ایکڑ رقبے پر جنگلات اور آبادی کو نقصان پہنچایا۔ آگ لگنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 180 سے زائد زخمی ہوگئے۔