وزیراعلیٰ پنجاب نے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب نے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کر دی
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں عوامی مسائل کے حل کے لئے عام لوگوں سے ملاقات کی اور 4 گھنٹے تک 400 سے زائد لوگوں کے مسائل سنے۔ عثمان بزدار نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاوس میں 400سائلین نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ، اس موقع پر عثمان بزدار خود لوگوں کی نشست پر گئے، ان سے حال احوال کیا اور مسائل پوچھے۔ لوگوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے عوامی خدمت کے جذبے کوسراہا اور کہا کہ آپ نے ہمارے مسائل اپنے سمجھ کر حل کئے ہیں، ماضی میں وزیراعلیٰ سے ملنا تو دور کی بات، وزیراعلیٰ آفس کے دروازے بھی ہم جیسے لوگوں کیلئے بند تھے۔



لوگوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے عوام سے براہ راست ملنا آپ کا احسن اقدام ہے، آپ انتہائی محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام ہی میرا سب کچھ ہیں، صوبے کے عوام کے مسائل حل کرنا میرا مشن ہے، لاہور میں آپ لوگوں کا وکیل ہوں۔