فرض کی راہ میں لاہور پولیس کا ایک اور جوان قربان

فرض کی راہ میں لاہور پولیس کا ایک اور جوان قربان
لاہور : بھاٹی گیٹ میں ڈاکووں نے کانسٹیبل کو گولیاں مار کر شہید کردیا جبکہ ایک راہ گیربھی زخمی ہوگیا ۔

ایک نیوز کے مطابق ڈاکو پیر مکی دربار کے پاس پیدل وردات کرکے فرار ہورہے تھے ،،محافظ فورس کے اہلکاروں نے پکڑنے کی کوشش کی او ر ڈاکووں کا تعاقب کیا جس پر ڈاکووں کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی گولیوں کی زد میں آ کر اہلکار رمضان شدید زخمی ہو گیا ۔

فائرنگ کی زد میں ایک راہگیر جاوید بھی آیا جس کو کمر اور بائیں کندھے پر فائر لگا ہے۔ کانسٹبل اورزخمی شہری کو فوری میوہسپتال پہنچایا گیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق کانسٹیبل رمضان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سینے پر گولی لگنے سے شہید ہوا،40 سالہ شہید کانسٹیبل محمد رمضان شکرگڑھ نارووال کا رہائشی تھا جس نے 2005 میں بطور کانسٹیبل محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی ۔

اس افسوسناک واقعے پر سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس فوری رپورٹ طلب کر لی جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جارہاہے ۔