مینارِ پاکستان پر خاتون سے بدتمیزی کرنیوالے 400افراد کیخلاف مقدمہ درج

مینارِ پاکستان پر خاتون سے بدتمیزی کرنیوالے 400افراد کیخلاف مقدمہ درج
لاہور : یوم آزادی پر گریٹر اقبال پارک میں ہجوم نے ٹک ٹاکر خاتون سے بدتمیزی کی ،کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے، جبکہ پولیس نے خاتون کی مدعیت میں تقریباً 400افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم 14 اگست کی شام اپنے ساتھی عامر سہیل اور کیمرہ مین صدام حسین کے ساتھ وڈیو بنا رہی تھی، اس دوران ہجوم نے ان پر حملہ کردیا۔ ہجوم نے کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی۔


خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو قانون حرکت میں آیا اور مدعیہ کو واقعے کی درخواست دینے پر کہا، لاڑی اڈہ پولیس کو درخواست موصول ہوتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو آئی جی کو بھیجی اور ملزمان کی گرفتار ی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔