ٹوئٹر پر "رپورٹ " کا نیا فیچر متعارف

ٹوئٹر پر
کیلی فورنیا : سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر نے غلط معلومات کی روک تھام کے لیے "رپورٹ ٹویٹ" کے نام سے نیا فیچر متعارف کردیا ہے۔

ٹوئٹر کا نیا فیچر ابتدائی طور پر امریکہ، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کے صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا۔نئے فیچرکا مقصد عالمی وبا کورونا اور دیگر اہم عالمی موضوعات اور معاملات سے متعلق غلط معلومات کے پھیلاؤ کا سد باب کرنا ہے۔ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ غلظ معلومات کی روک تھام کے لیے صارفین کے لیے رپوٹ ٹویٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کا مقصد صارفین کو وسیع پیمانے پر درست معلومات فراہم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر نے پوسٹ کرنے کے بعد ایڈٹ کرنے والا فیچر متعارف کروایا تھا جس کے تحت صارفین کو 5 سیکنڈ کے اندر اندر اپنی ٹوئٹ کو درست کرنا کا اختیار دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر نے اپنے ڈیزائن میں تبدیلی کر دی تھی۔ٹوئٹر کے مطابق نئے ڈیزائن میں جدید فونٹس کے ساتھ ایسے رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے جو آنکھوں کو اچھی لگتے ہیں۔ ان تبدیلیوں کا مقصد لوگوں کے لیے اسکرولنگ کو زیادہ آسان بنانا ہے۔