مینار پاکستان پر خاتون سے دست درازی کرنیوالے مزید 34 ملزمان گرفتار

مینار پاکستان پر خاتون سے دست درازی کرنیوالے مزید 34 ملزمان گرفتار
لاہور : گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کرنے والے ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزید 34 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے خاتون ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کرنے والے مزید 34 ملزمان کو جنوبی پنجاب سے گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 126 ہو گئی ہے۔ لاہور کی مقامی عدالت نے گریٹر اقبال پارک میں دست درازی اور تشدد کے کیس میں گرفتار مزید 30 ملزمان کی شناخت پریڈ کرانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹاک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کی میڈیکل رپورٹ طلب کرلی ، تفتیشی افسر نے میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی، تفتشی افسرکا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں عائشہ اکرم کے جسم پر خراشیں اور انگلیوں کے نشان پائے گئے ہیں۔میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمے میں 337 ایل ٹو کی دفعہ بھی شامل کرلی گئیں ہیں ۔