مینار پاکستان کیس : تفتیشی ٹیم نے خاتون ٹک ٹاکر کے کپڑے تحویل میں لے لیے

مینار پاکستان کیس : تفتیشی ٹیم نے خاتون ٹک ٹاکر کے کپڑے تحویل میں لے لیے
لاہور : مینار پاکستان میں خاتون سے دست درازی کے کیس میںتفتیشی ٹیم نے خاتون کے یوم آزادی پر زیب تن کپڑے تحویل میں لے لئے۔ٹک ٹاکر خاتون کے کپڑے فرانزک بھجوائے جائینگے۔

ایک نیوز کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون سے دست درازی کے کیس میںایک اور اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ کیس کی تفتیشی ٹیم نے خاتون کے یوم آزادی پر زیب تن کپڑے تحویل میں لے لئے۔ٹک ٹاکر خاتون کے کپڑے فرانزک بھجوائے جائینگے۔ذرائع کے مطابق کپڑوں کی مدد سے ملزموں کے فنگر پرنٹ حاصل کئے جائینگے اور پتہ چلایا جائے گا کہ ٹک ٹاکر خاتون سے کس کس نے دست درازی کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کرنے والے ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب پولیس ا ب تک اس کیس میں 126ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔
جبکہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 34 ملزمان کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا ۔

گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹاک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کی میڈیکل رپورٹ طلب کی تھی جس پر تفتیشی افسر نے میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی، تفتشی افسرکا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں عائشہ اکرم کے جسم پر خراشیں اور انگلیوں کے نشان پائے گئے ہیں۔میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمے میں 337 ایل ٹو کی دفعہ بھی شامل کرلی گئیں ہیں ۔