ماں بیٹی سے زیادتی کا کیس : عدالت نے ملزموں کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا

ماں بیٹی سے زیادتی کا کیس : عدالت نے ملزموں کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا
لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے چونگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کی تصدیق کے بعد رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو شناخت پریڈ کے لیے سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہنگ میں رکشہ ڈرائیور اور اسکے ساتھی کی ماں بیٹی سے زیادتی کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ میں دونوں ماں بیٹی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی،دونوں کا طبی ملاحظہ جناح ہسپتال میں کیا گیا تھا۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق زبردستی کے دوران دونوں کے جسم پر متعدد زخموں کی خراشیں بھی پائی گئیں ہیں، دوسری جانب ڈی این اے کے نمونے فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے، ملزمان میں عمر اور منصب شامل ہیں۔

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس پر سماعت کی ماں بیٹی سے مبینہ گینگ ریپ میں ملوث دونوں ملزمان کو چہرے ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا گیا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزمان عمر اور منصب چوہنگ کے علاقے میں ماں بیٹی سے زیادتی میں ملوث پائے گئے ۔ ماں بیٹی دوسرے شہر سے اپنے رشتے داروں کو ملنے آئے تھے اور انھوں نے بطور رکشہ سواری کے طور پر کرایہ تو رکشہ ڈرائیور نے سندر چوہنگ کے علاقے میں ماں بیٹی کو اپنے دوست کی مدد سے جھاڑیوں میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ لہٰذا عدالت ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دے ۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر دونوں ملزمان کو سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجوا دیا اور دوبارہ 31 اگست کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ملزمان کی اجتماعی زیادتی کیس میں تھانہ چوہنگ میں سیون اے ٹی اے کا مقدمہ درج ہے۔